قومی خبریں

کووڈ 19 بحران: متحدہ عرب امارات، لگزمبرگ اور کویت سے پہنچی طبی امداد

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان کے بہت سے حصے کے کووڈ19 کی دوسری لہر سے شدید متاثر ہونے کے درمیان متحدہ عرب امارات، لکسمبرگ، کویت جیسے ممالک سے طبی امداد کے طور پر آکسیجن کونٹریٹرس، مائع آکسیجن، وینٹی لیٹرجیسے طبی امدادآنے کا کا سلسلہ جاری ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے ٹویٹ کیاکہ ہمارے مجموعی اسٹریٹجک تعلقات کو گہرا بناتے ہوئے ہمارے قریبی معاون اور دوست متحدہ عرب امارات کو فیویپیراویر کی پانچ لاکھ گولیاں پیش کرنے کا شکریہ۔وزارت نے کہاکہ ہم اپنی یورپی یونین کی اتحادی لکسمبرگ کے 58 وینٹی لیٹر بھیجنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، جس سے باہمی دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت ملی ہے۔

باگچی نے کہاکہ ہم شکرگزار ہیں روایتی اتحادی کویت کے جس نے 60 میٹرک ٹن مائع طبی آکسیجن بھیجاہے۔کویت کے ہندوستان کو 800 آکسیجن سلنڈروں، آکسیجن کونسیٹرس وغیرہ بھیجنے کاشکریہ۔ ملک میں کووڈ 19 وبا کی دوسری لہر کے خلاف جاری لڑائی کے درمیان دنیا کے بہت سارے ممالک سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button