
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی حکومت کے تمام محکموں کے سکریٹریوں کو ان کے تحت کام کرنے والے ملازمین کی حاضری کو باقاعدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ محکمہ کار پرسنل کے ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ دفتر میں کووڈ 19 کے معاملات اور مزید کاروائیوں کی ضرورت پر غور کیا جائے۔حکم میں کہا گیا ہے کہ معذور اور حاملہ خواتین ملازمین کو دفتر آنے سے چھوٹ دی جاسکتی ہے لیکن انہیں گھر سے کام جاری رکھنا پڑے گا۔
وزارت اہلکار نے بتایا کہ منسلک اور ماتحت دفاتر کے منسٹریوں ، محکموں کے سیکرٹریوں اور محکمہ کے سربراہوں کو اپنے ملازمین کی ہر سطح پر حاضری کو باقاعدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ افسران ، عملہ کو ملازمین کی موجودگی کو باقاعدہ بنانا ہے۔ محکمہ کے سربراہان کوپروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا تا کہ دفاتر یا کام کی جگہوں پر ہجوم نہ ہو۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ علاقوں میں مقیم تمام افسران اور ملازمین کو دفتر آنے سے مستثنیٰ کیا جاسکتا ہے جب تک کہ ان کا علاقہ ممنوعہ علاقے کے زمرے سے باہر نہ آجائے۔
وزارت نے کہا کہ ممنوعہ علاقوں میں رہنے والے افسران اور ملازمین گھر سے کام کریں گے اور ٹیلیفون اور الیکٹرانک ذرائع سے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دفتر آنے والے تمام افسران کو کووڈ سے متعلق قواعد پر سختی سے عمل کریں جس میں ماسک پہننا، جسمانی فاصلے کا خیال رکھنا، سینیٹائزر کا استعمال کرنا ہے اور صابن اور پانی سے مسلسل ہاتھ دھوناہے۔



