قومی خبریں

کوویڈ-19: راہول گاندھی نے مغربی بنگال میں انتخابی ریلیاں منسوخ کرنے کا اعلان کیا

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اتوار کے روز ملک میں کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے تناظر میں مغربی بنگال میں اپنی تمام انتخابی ریلیوں کو منسوخ کردیا۔انہوں نے دیگر تمام لیڈران کو مشورہ دیا کہ وہ بڑی ریلیاں منعقد کرنے کے نتائج کے بارے میں سوچیں۔

گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ کوویڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر میں مغربی بنگال میں اپنی تمام ریلیاں ملتوی کر رہا ہوں، میں تمام لیڈران کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ موجودہ حالات میں بڑے ریلیوں کے انعقاد کے نتائج کے بارے میں گہرائی سے سوچیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button