
ممبئی:(اردودنیا.اِن)مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مرکزی حکومت کو ایک خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ کوویڈ 19 کو ایک قدرتی آفت سمجھتے ہیں تاکہ حکومت ریاستی قدرتی آفات فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے استعمال کرسکے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایاہے کہ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کو سنٹرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے ایک حصے کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے ، لہٰذاریاست کو مرض سے متاثرہ لوگوں کی مددکے لیے ایس ڈی آر ایف کے استعمال کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ نے منظوری کے لئے یہ خط بدھ کے روز مرکز کو لکھا تھا۔
اس وقت سیلاب ، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ، شدید بارشوں سے جہاں جان و مال کا نقصان ہواہے وہ قدرتی آفات کے زمرے میں آتے ہیں اور متاثرہ لوگوں کو مالی معاوضہ فراہم کرتے ہیں۔عہدیدار نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ ایس ڈی آر ایف کو اسی طرح کے مقاصدکے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں کیونکہ کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے ریاست کے ہزاروں افراد کا معاش متاثر ہوا ہے۔
ہمیں اس کے لیے ایک قانونی فراہمی کی ضرورت ہے ، اسی وجہ سے ریاستی حکومت نے مرکز کو ایک خط لکھا ہے۔ریاستی محکمہ صحت نے بتایاہے کہ بدھ کے روز ، مہاراشٹرا میں کوویڈ 19 کے 58952 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔



