بین ریاستی خبریں

کوویڈسے فتح پرمودی سرکارکاجشن کہاں گیا؟اویسی کاطنز

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے سربراہ اوررکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کوویڈ صورتحال کے بارے میں مودی سرکار کے خلاف ایک بار پھر جارحانہ مؤقف اپنایا ہے۔ اویسی نے مرکزی حکومت کو اب تک کی سب سے غیر سائنسی حکومت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پہلی لہر کے بعد حکومت نے فتح کا اعلان کیا اور خود اس کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہاہے کہ اب دوسری لہر کے تباہی کو دیکھ کر حکومت کچھ بھی بولنے سے باز آرہی ہے۔ اس کے اپنے سائنسی مشیرتیسری لہرکے بارے میں الجھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیاہے کہ کیاسائنس دان حکومت کے کہنے پراپنے بیان تبدیل کررہے ہیں۔ اویسی کا رد عمل مرکزی حکومت کے چیف سائنسی مشیر وجے راگھاون کے بیان پر آیا ہے جہاں انہوں نے تیسری لہر کے امکان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button