
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک بھر میں کورونا وائرس ویکسین کووی شیلڈ لینے کے بعد خون جمنے اور بلڈنگ کے 26 کیسزکے خدشہ کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہ کورونا ویکسین سے متعلق تشکیل دیئے گئے پینل کی رپورٹ میں اس کی بابت اندیشہ ظاہر کیاگیا ہے۔ پینل جس نے کورونا ویکسین کے بعد سائڈایفیکٹ کا تجزیہ کیا ہے ،نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے مجموعی طور پر 498 کیسز کا تجزیہ کیا ہے،ان میں سے اسے 26 ایسے کیسز ملے ہیں ، جن میں ویکسی نیشن کے بعد خون جمنے یا بلڈینگ یا خون جمنے کا امکان موجود ہے۔
پینل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویکسین لینے کے بعد کم خطرہ ہوتا ہے ، لیکن اندرونی طور پر اس کے جزوی اثرات کا خدشہ باقی رہتا ہے ،تاہم کوویکسین لینے کے بعد خون جمنے یا بلڈینگ جیسی پریشانی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اس کے علاوہ خون جمنے سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویکسین کی کل 10 لاکھ خوراکوں میں 0.61 ایسے معاملات پائے گئے ہیں۔ پینل کی رپورٹ کے مطابق 7 اپریل تک لگ بھگ 7 کروڑ 54 لاکھ ویکسین ٹیکے لگ چکے ہیں۔



