بین الاقوامی خبریںسرورق

کينيڈا نے پاکستان اور بھارت سے آنے والی تمام مسافر پروازيں معطل کر ديں

دبئی(ایجنسیاں) کينيڈا نے پاکستان اور بھارت سے آنے والی تمام مسافر پروازيں معطل کر دی ہيں۔ ان ملکوں ميں کورونا وائرس کی وبا کی ابتر صورتحال کی وجہ سے یہ پابندی تيس دنوں کے ليے لگائی گئی ہے۔ کينيڈا کے وزير برائے ٹرانسپورٹ نے جمعرات کی رات اس پابندی کا اعلان کيا اور يہ بھی بتايا کہ اس پر فوری طور پر عمل درآمد شروع کر ديا گيا ہے۔

دونوں ملکوں سے البتہ کارگو پروازيں جاری رہيں گی۔ کينيڈا ميں کئی ملين بھارتی اور پاکستانی نژاد باشندے آباد ہیں۔۔پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جا سکیں گی۔ دوسری جانب پی آئی اے کو کینیڈین ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس بھی موصول ہو گیا ہے اور پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈین پابندی سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button