بین ریاستی خبریں

گجرات بورڈ: 12 ویں کا امتحان ملتوی،جلدجاری ہوگی نئی تاریخ

احمدآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ریاست بھر میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان گجرات حکومت نے اگلے نوٹس تک جی ایس ای بی کلاس 12 ویں بورڈ کے امتحان 2021 کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت ملتوی بورڈ امتحانات کے لئے جلد ہی امتحانات کی نئی تاریخیں جاری کرے گی۔

گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ کووڈ 19 وبا کی وجہ سے جی ایس ای بی کلاس 12 بورڈ کا امتحان بعد کی تاریخ میں ہوگا، کیوں کہ موجودہ صورتحال امتحان کو آف لائن منعقد کرنے کے لئے موزوں نہیں ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ ریاست کا محکمہ تعلیم ریاست میں کووڈ 19 کے درجہ کا جائزہ لے گا اور پھر جی ایس ای بی کلاس 12 کے بورڈ امتحانات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اس سال جولائی میں یہ امتحان ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button