گجرات میں برڈ فلو

احمدآباد : (اردودنیا۔in) گجرات کے ضلع گر سومناتھ کے گاؤں ڈولسہ سے 10 مردہ مرغیوں کے نمونے کی جانچ سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ مرغیاں انفلوئنزاسے متاثرتھیں۔ریاستی محکمہ برائے مویشی پروری کے ایک عہدیدار نے بتایاہے کہ گجرات میں مرغیوں کے مرض پائے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
اس سے قبل ریاست میں کچھ جنگلی پرندوں کے نمونے متاثر ہوئے تھے۔سومناتھ میں مویشی پروری کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم پرمار نے کہاہے کہ پولٹری پرندوں (مرغیوں) کے دس نمونے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔مقامی حکام نے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متاثرہ علاقے سے پولٹری کی مصنوعات پربھی پابندی عائد کردی ہے۔



