بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

گوا کے ساحل پر دو نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری

 وزیر اعلی ساونت کابے تکابیان: اتنی دیررات تک باہرکیوں تھیں لڑکیاں؟

پنجی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) گوا کے ایک ساحل سمندر پر دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی #عصمت-دری کرنے پر وزیر اعلی پرومود ساونت نے ریاستی اسمبلی میں متنازعہ تبصرہ کیا ۔ اب اس تبصرہ پر وزیر اعلی کو اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ساونت نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ #والدین کو خود سے پتہ چلانے کی ضرورت ہے کہ ان کے بچے رات کے وقت ساحل پر کیوں موجود گئے۔
ساونت نے بدھ کے روز ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس طلب کرنے پر ایک مباحثے کے دوران کہاکہ والدین کوغورکرناچاہئے کہ بچے اتنی دیررات تک ساحل سمندر پرکیوں رکتے ہیں ، ہم صرف اس لئے حکومت اور #پولیس پر ذمہ داری نہیں ڈال سکتے کہ بچے سنتے ہی نہیں۔محکمہ داخلہ کے انچارج ساونت نے کہا تھا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور انہیں اپنے بچوں خصوصا نابالغوں کودیر رات باہر رہنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔
کانگریس کی گوا یونٹ کے ترجمان آلٹن ڈی کوسٹا نے جمعرات کو کہا کہ ساحلی ریاست میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہالپ رات کو باہر گھومتے ہوئے ہمیں کیوں ڈرنا چاہئے؟ #مجرموں کو جیل میں ہونا چاہئے اور قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کو آزادانہ طور پر باہر گھومنا چاہئے۔
گوا فارورڈ پارٹی کے ایم ایل اے وجئے سردسائی نے کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ وزیر اعلی اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کی حفاظت پولیس اور ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اگر وہ ہمیں #سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو پھر وزیر اعلی کو اس عہدے پر بنے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button