
’گولی ماروغداروںکو‘،ایک سال میں دوسری بار کولکاتہ میں گونجے بھڑکا ئونعرے ممتا بنرجی کے وزیر بھی تھے موجود
کولکاتہ ،20؍جنوری ( ایجنسی ) مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتہ کی سڑکوں پرایک سال میں دوسری بار متنازعہ نعرہ ’گولی مارو دیش کے غداروں کو‘ گونج اٹھا۔ اس بار موقع تھا ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی ’پد یاترا‘کا، جس میں پارٹی کے کئی سینئر قائدین ،ممبران پارلیمنٹ سمیت ممتا بنرجی حکومت کے سینئر قائدین بھی شامل تھے۔جنوبی کولکاتہ میں اس پد یاترا کا انعقاد اپوزیشن پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے روڈ شو کے جواب میں کیا گیا تھا۔ اس پد یاترا میں ٹی ایم سی نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
بی جے پی نے پیر کو اس روٹ پر اپنا روڈ شو منعقد کرکے اپنی بڑھتی ہوئی طاقت کا اظہار کیا تھا۔ اس کے بعد بی جے پی اور ترنمول کے حامیوں کے درمیان تین مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ایک دن بعد یعنی منگل کو ترنمول کانگریس کی پد یاترا میں پارٹی کے حامیوں نے پرچم لہراتے ہوئے پتھراؤ کیا۔ اس سے ناراض بی جے پی حامیوں نے ان کا پیچھا کیا اور کچھ ٹی ایم سی حامیوں کی پٹائی کردی ۔ تاہم ٹی ایم سی نے اس پد یاترا کو پرامن مارچ کا نام دیا تھا اور پدیاترا کے لئے اسی راستے کا انتخاب کیا جس راستے سے ایک دن پہلے بی جے پی نے روڈ شو کیا تھا۔اس پد یاترا کی قیادت ریاستی وزیر توانائی شوبھندیب چٹوپادھیائے اور میئر دیباشیش کمار سمیت کئی لیڈران کررہے تھے۔
اجتماع سے جنوبی کولکاتہ کی رکن پارلیمنٹ مالا رائے نے خطاب کیا۔ اس دوران انہیںاسٹیج سے یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ اگلی بار اگر تم لوگ (بی جے پی) جنوبی کولکاتہ میں آکرانتشار برپاکرتے نظرآئے تو نہ صرف پیر ہی نہیں توڑیں گے بلکہ سر بھی کچل دیںگے۔



