بین الاقوامی خبریں

گوگل سرچ انجن کے خلاف 10 ریاستوں میں مقدمے دائر

واشنگٹن:(آن لائین ڈیسک) امریکا میں دنیا کے مقبول سرچ انجن گوگل کیخلاف نیا مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے جبکہ گوگل نے اس الزام کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں دنیا کے مقبول سرچ انجن گوگل کیخلاف نیا مقدمہ دائر کر دیا گیا جس کے مطابق گوگل پر الزام ہے کہ اس نے آن لائن اشتہاری منڈیوں میں اجارہ داری برقرار رکھنے کیلئے غیر قانونی اقدامات اٹھائے ہیں اور گوگل نے اس الزام کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

امریکا کی 10 ریاستوں نے گوگل کیخلاف مقدمہ دائر کیاہے جبکہ امریکی ریاستوں نے گوگل پرالزام عائد کیاہے کہ اس نے آن لائن اشتہاری منڈیوں میں اجارہ داری برقرار رکھنے کیلئے غیرقانونی اقدامات کئے ہیں۔

واضح رہے مبینہ اقدامات میں آن لائن اشتہاری نیلامیوں میں ہیرا پھیری کرنے کے لئے فیس بک کے ساتھ معاہدہ کرنا شامل ہے۔

دوسری جانب ترجما ن گوگل نےالزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی نے کاروبار اور صارفین کو فائدہ پہنچانے کیلئے اسٹیٹ آف آرٹ اور ایڈٹیک سروسزمیں سرمایہ کاری کی ہے اور ہم عدالت میں اپنے موقف کا دفاع کرینگے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button