ہریتاہارم , نرسری کے کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی جائے پنچایت راج پرنسپل سکریٹری سندیپ سلطانیہ کا بیان ۔
کریم نگر(تلنگانہ):12 دسمبر (بذریعہ میل ) بروز ہفتہ حیدرآباد سے پنچایت راج پرنسپل سکریٹری سندہپ سلطانیہ و لمشنر رگھونند راؤ نے اضلاع کے کلکٹروں , ایڈیشنل کلکٹر , پنچایتی , زرعی عہدیداران کے ہمراہ سمعی وبصری اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا , اس موقع پر پرنسپل سکریٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے سال نرسری میں افزائش کردہ پودوں میں شجرکاری کیلئے کتنے پودوں کو استعمال کیا گیا , بقیہ پودوں کی دستیاب تعداد کے متعلقہ تفصیلات , علاوہ ازیں آئندہ سال کیلئے دستیاب اسٹاک و شجرکاری کے ہدف کے تحت پودوں کی دستیابی کے متعلقہ تفصیلات پیش کریں ۔ آئندہ سال شجرکاری کیلئے پودوں کی نگہبانی کیلئے پالتھین بیاگ میں رکھنے , تھیلیوں میں تخم کے تحفظ کیلئے کاموں کو اگلے ہفتہ تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ پرائمری بیڈس میں تخم ڈالیں۔ معیاری تخم کے حصول سے جرمینیشن میں اضافہ ہوگا۔ اس سمعی و بصری اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی نرسمہا ریڈی , فارسٹ آفیسر آشا , اے پی ڈی منجولا دیوی , ڈی پی او بوچیا , ڈی اے او سریدھر و دیگر نے شرکت کی



