کولکاتہ: (اردودنیا.اِن) وزیر اعظم نریندر مودی نے کھڑگ پور میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے ممتا بنرجی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ آج آپ سبھی اتنی بڑی تعداد میں بی جے پی کی حوصلہ افزائی کے لیے آئے ہیں۔ آپ کا جوش واضح طور پر کہہ رہا ہے –
اس بار بنگال میں بی جے پی کی حکومت ہوگی۔وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں ریاستی صدر دلیپ گھوش کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میری پارٹی میں دلیپ گھوش جیسا صدر ہے۔ ان پر بہت سے حملے ہوئے ، انہیںجان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن انہوں نے بنگال کے روشن مستقبل کے لیے کوشش کررہے ہیں اور آج وہ پورے بنگال میں نئی توانائی پیدا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دلیپ گھوش نہ تو ممتا سے خوفزدہ ہیں اور نہ ہی سکون سے وہ سوئے ہیں۔ اسی لئے میں کہہ رہا ہوں کہ اس بار بنگال میں بی جے پی کی حکومت ہوگی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہمیں پانچ کا موقع دو ہم ستر سال کی ناکامیوں کا زالہ کریں گے ۔ آپ ہمیں خدمت کا موقع دیں ، پھر دیکھیں کہ ہم کیسے تبدیلی لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیدی ترقی کے ہر منصوبے کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہوگئی ہیں۔ آپ نے دیدی پر بھروسہ کیا لیکن دیدی اعتماد پر قائم نہیں رہیں۔



