قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا اموات کی تعداد دو لاکھ سے متجاوز

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 360960 نئے کیسز، 3293 اموات

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ہندوستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، اور بدھ کے روز مسلسل ساتویں دن کورونا کے تین لاکھ سے زیادہ نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ ویسے یہ مسلسل گیارہواں دن ہے ، جب ملک بھر میں کورونا وائرس کے ڈھائی لاکھ سے زیادہ نئے کیسز درج ہوئے ۔ مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 360960 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں ، جو اب تک ایک دن میں درج ہونے کیسز کی نمایاں تعداد ہے۔

اس کو ملاکر اب تک ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 3293 اموات درج ہوئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی اب تک مجموعی طو ر پر 201187 ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس سال کے پہلے تین ماہ کے مقابلے اپریل میں کورونا کا قہر کتنا رہا اس کا اندازہ نئے کیسزکی تعداد سے لگایا جاسکتا ہے۔

یکم اپریل سے اب تک ملک میں 5847932 نئے کیسزدرج کیے گئے ہیں ، اور مجموعی طور پر 38719 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس سے پہلے 27 اپریل کو ملک بھر میں 323144 کیسزدرج کیے گئے تھے ، 26 اپریل کو رپورٹ ہونے والے کیسزکی تعداد 352991 تھی ، 25 اپریل کو 349691 کیسزدرج کیے گئے ، 24 اپریل کو 346786 کیسزرپورٹ ہوئے ، 23 اپریل کو 332730 کیسز درج ہوئے ، ملک میں پہلی بار 22 اپریل کو تین لاکھ سے زیادہ یعنی314835 نئے کیسز درج ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button