قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا وائرس کے 276110 نئے کیسز ، 3874 اموات

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان میں 24 گھنٹوں میں 3874 افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے ، گزشتہ دنوں کے مقابلے اموات کے تعداد میں آج کمی نظر آئی ہے ۔ ہندوستان میں 276110 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نمایاں کیسز درج کرنے والے پانچ ریاستوں میں تمل ناڈو میں 34875 کرناٹک 34281 ، مہاراشٹرا میں 34031 ، کیرلامیں 32762 اور آندھرا پردیش میں 23160 کیسز درج ہوئے ہیں۔

ان پانچ ریاستوں سے تقریبا 57.64فیصد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جن میں سے صرف تامل ناڈو 12.63 فیصد نئے کیسز کے لیے ذمہ دار ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک مجموعی طور پر 22355440 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور مریضوں کی صحت یاب کی قومی شرح 86.74 فیصد ہے۔ جبکہ شرح اموات 1.11 فیصد ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق 19 مئی تک ملک میں کورونا کے لئے مجموعی طور پر 322356،187 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں سے بدھ کے روز 2055010 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button