
ہندوستان میں کورونا کے 11067 نئے کیسز ، 94 اموات
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن )ہندوستان سمیت پوری دنیا کے 180 سے زیادہ ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ اب تک 10.68 کروڑ سے زیادہ لوگ اس انفیکشن سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اس وائرس نے 23.40 لاکھ سے زیادہ افراد کی جانیں لے لی ہیں۔
ہندوستان میں کورونا کیسز روزانہ بڑھ رہے ہیں ، لیکن اس کی رفتار پہلے کے مقابلے میں یقینی طور پر کم ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے ذریعہ بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونامریضوں کی تعداد 10858371 ہوگئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 11067 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،
اورگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 13087 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس دوران 94 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 10561608 شفایاب ہو چکے ہیں اور 155252 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا کیسز کی موجودہ تعداد 1.5 لاکھ سے کم ہے۔ اس وقت ملک میں 141511 فعال کیسز ہیں۔ صحت یابی کی شرح کے بارے میں بات کریں تو اس میں معمولی اضافے کے بعد یہ 97.27 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ مثبت شرح 1.30 فیصد ہے۔ شرح اموات 1.43 فیصد ہے۔



