قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا کے 273810 نئے کیسز درج ، 1619 اموات

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ہندوستان میں کورونا وائرس قہر جاری ہے ، پیر کے روز ملک میں مسلسل دوسرے دن ڈھائی لاکھ سے زیادہ نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 273810 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ ایک ہی دن میں 1619 اموات ہوئیں۔

یہ دونوں اعداد و شمار ایک دن میں اب تک ریکارڈ کی جانے والی نمایاں تعدادہے۔ اب تک پورے ملک میں 15061919 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے مجموعی طور پر 178769 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اپریل میں کورونا کے بڑھتے ہوئے وباء کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ماہ کے پہلے 19 دنوں میں مجموعی طور پر 2912584 نئے کیسزدرج کیے گئے ، اور اپریل میں کوویڈ کی وجہ سے اب تک مجموعی طور پر 16301 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ مسلسل پانچواں دن ہے جب ملک میں کورونا وائرس کے دو لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پیر کو مسلسل نواں دن ہے ، جس میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں ، اور مسلسل13 ویں دن ملک میں ایک لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button