قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا کے 368147 نئے کیسز ، 3417 اموات

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ملک میں کورونا کا قہرمسلسل جاری ہے پیر کو ایک بار پھر ملک میں ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ کیسزدرج ہوئے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 368147 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 19925604 ہوگئی۔ جبکہ اس دوران 3417 مریضوں کی موت کے بعدمرنے والوں کی کل تعداد 218959 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 لاکھ کی تشویشناک حد کو عبور کرکے 3413642 ہوگئی ہے۔ پیر کو مسلسل 12 واں دن ہے جب کورونا کے 3 لاکھ سے زیادہ کیسز درج ہوئے ہیں۔

کورونا کے نئے کیسز اور اموات کے لحاظ سے اپریل کا سب سے خوفناک مہینہ رہا ہے ، اور مئی میں جس طرح سے اعداد و شمار کی رفتار دیکھنے کو مل رہی ہے اس سے خدشات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ صرف اپریل میں کورونا کے 6613641 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ اس دوران 45862 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے ، جبکہ مئی میں 1162628 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 10629 افراد کی موت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button