سی بی آئی کرے گی جانچ
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ہندوستانی فوج کے کچھ مراکز پر انتخاب کے عمل میںبدعنوانی کی خدشہ ظاہرکیاگیاہے۔ ہندوستانی فوج کی انٹلیجنس رپورٹ کے بعد اس نے یہ سارا معاملہ سی بی آئی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستانی فوج کے ذریعہ کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح سے بدعنوانی کے معاملے کو نظرانداز نہیں کرسکتی۔
فوجی خفیہ ایجنسیوں کے آپریشن کے انتخاب میں بدعنوانی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ہندوستانی فوج کے اعلی حکام ایسے کسی بھی امکان کے پیش نظر محتاط ہوگئے ہیں۔ اس رپورٹ میں کچھ مراکز پر انتخاب کے عمل میں بے ضابطگی کی بات کی گئی ہے۔ اس معاملے میں متعدد ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی وجہ سے یہ سارا معاملہ سی بی آئی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی انتخاب کے عمل میں بدعنوانی کی خبریں آتی رہی ہیں۔ اب ہندوستانی فوج کے افسران اس سے بخوبی واقف ہیں۔ ہندوستانی فوج کے افسر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امیدواروں کے انتخاب میں بدعنوانی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔




