لکھنؤ ،23جون: (اردودنیا/ایجنسیاں)اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بہت کم وقت باقی ہے ، تمام سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی حکمت عملی بنا رہی ہیں۔ ایک طرف اتر پردیش میں یوگی حکومت کی اتحادی ، نشاد پارٹی ریاستی حکومت میں اپنے کردار کا مطالبہ کررہی ہے ، اور دوسری طرف بی جے پی کی ایک اور اتحادی اپنا دل بھی ریاستی اور مرکزی سرکار میں اپنے شراکت میں اضافہ کا مطالبہ کر رہی ہے ۔
اس کے علاوہ گذشتہ اسمبلی انتخابات سے زیادہ نشستوں کا مطالبہ بھی کررہی ہے۔اپنا دل ایس کے رہنما اور یوگی حکومت میں وزیر جے کمار جیکی دہلی دورہ پر ہیں۔ یہاں انہوں نے اپنے لیڈر انوپریا پٹیل سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ پارٹی اور اسمبلی انتخابات کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
جے کمار نے کہا کہ پنچایتی انتخابات میں ضلعی پنچایت صدر کے لئے اپنا دل کو 4 نشستیں دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنا دل کو اترپردیش سرکار اور مرکزی سرکار میں اپنی شراکت ملنی چاہیے ۔جے کمار جیکی نے انوپریا پٹیل کو مرکز میں وزیر بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق ، میرپور ، جون پور ، پرتاپ گڑھ اور بستی 4 سیٹیں اپنا دل سے ضلعی پنچایت صدر کے لئے مانگ کی گئی ہیں ،
اب بی جے پی سے 2 سیٹیں دینے کی بات کہی گئی ہے، تاہم وہاں کون سی دو سیٹیں ہوں گی ، انوپریہ پٹیل کو ان کو حتمی شکل دینی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی اسمبلی انتخابات میں بھی زیادہ نشستیں دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔



