بین ریاستی خبریں

یوپی سرکار میں وزیر وجئے کشیپ کا کورونا وائرس سے انتقال

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتر پردیش حکومت کے وزیر اور بی جے پی کے ممبر اسمبلی وجے کشیپ منگل کے روز گڑگائوں کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے باعث فوت ہوگئے۔مظفر نگر کے چرتھاول اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی کشیپ نے گڑگاؤں کے میدنتا اسپتال میں آخری سانس لی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی لیڈر کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ عوامی مفاد کے کاموں کے لئے وقف تھے۔مودی نے ٹویٹ کیاکہ اترپردیش حکومت میں بی جے پی لیڈر اور وزیر وجئے کشیپ جی کے انتقال سے غمزدہ ہوں، وہ زمین سے وابستہ لیڈر تھے اور عوامی مفاد کے کاموں میں ہمیشہ سرشار رہتے تھے، غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری تعزیت۔ اوم شانتی!۔

متعلقہ خبریں

Back to top button