لکھنؤ:(اردودنیا.اِن)یوپی کے سی ایم یوگی نے کہا کہ یوپی میں آکسیجن کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لئے مختلف مقامات پر 10 نئے آکسیجن پلانٹ لگائے جائیں گے۔ اس کام میں ڈی آر ڈی او کو تعاون مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ہند کی سطح سے بھی آکسیجن کی فراہمی پر نظر رکھی جارہی ہے۔آکسیجن کی دستیابی اگلے 15 دن کی متوقع مانگ کے مطابق برقرار رکھنا چاہئے۔
اس کے ساتھ ہی ریاست میں آکسیجن کی تقسیم کے عمل میں بھی توازن برقرار رکھنا چاہئے۔ ہر ہسپتال میں کم از کم 36 گھنٹے کا آکسیجن بیک اپ لازمی ہونا چاہئے۔ یوگی نے کہا کہ کچھ جگہوں پر آکسیجن سلنڈر کی قلت کی اطلاع ملی ہے۔ اس سلسلے میں فوری کارروائی کی جائے۔ سلنڈر خریدنے کے عمل میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے بھی تعاون لیا جا رہا ہے۔
وزیر میڈیکل ایجوکیشن آکسیجن کی فراہمی اور تقسیم کی مسلسل نگرانی کریں گے۔یوگی نے کہا کہ ہوم آئی سو لیشن میں رہنے والے مریضوں کے لئے زندگی بچانے والی دوائیوں اور میڈیکل کٹ میں دوائیوں کی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ ریم ڈیسیور کی ضرورت کے مطابق انجکشن تیار کرنے والی کمپنیوں سے بات چیت کرکے اپنی ڈیمانڈ بھیجی جائے۔ اسے یقینی بنایا جانا چاہئے کہ کسی بھی صورت میں اس سپلائی چین میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
وزیر صحت کو ادویات کی دستیابی اور سپلائی کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنی چاہئے،اس کا مستقل جائزہ بھی لیتے رہنا چاہئے۔یوگی نے کہا کہ رائے پور (چھتیس گڑھ) کے اسپتال میں آتشزدگی سے کرونا مریض بھی اس سے المناک طور پر فوت ہو ئے ہیں ،
ہمیں اس واقعے سے سبق لینا چاہئے۔ ریاست کے تمام اضلاع کے تمام سرکاری اور نجی طبی اداروں میں فائرسیفٹی آلات کا تجربہ اور معائنہ کیا جانا چاہئے، اور یہ کام آج ہی مکمل کرلینے چاہئے،اس میں کسی قسم کی نرمی قبول نہیں ہے۔



