
یوپی -بہار کا بجٹ ، گائے اور مند رکا جلوہ برقرار
نئی دہلی: ( اردودنیا.اِن )یوپی حکومت کے وزیر خزانہ سریش کھنہ نے اپنی حکومت کا پانچواں مکمل بجٹ 2021-22 اسمبلی میں پیش کیا۔ اس سیشن کا کل بجٹ 5 لاکھ 50 ہزار 270 کروڑ ہے۔جب کہ مدھیہ پردیش ، اترپردیش ، بہار اور چھتیس گڑھ میں بجٹ اجلاس شروع ہوچکا ہے۔
وزیر خزانہ سریش کھنہ نے ملک کی سب سے بڑی ریاست یوپی میں 5.50 لاکھ کروڑ کا بجٹ پیش کیا۔ دوسری طرف بجٹ اجلاس شروع ہوتے ہی بہاراسمبلی میں ہنگامہ برپا ہوا۔ قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے اسمبلی میں پیپر لیک ہونے کا معاملہ اٹھایا۔ اسی دوران ، مدھیہ پردیش میں ایوان کی کارروائی سے قبل ،
کانگریس کے ایم ایل اے نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سائیکل سے اسمبلی پہنچے۔
جب کہ چھتیس گڑھ میں صبح 11 بجے بجٹ اجلاس شروع ہوا۔غور طلب ہے کہ اترپردیش میں پچھلی بار کے مقابلے میں 38 ہزار کروڑ زیادہ کا بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ یوگی سرکار کے وزیر خزانہ سریش کھنہ نے اپنی حکومت کا 5 واں بجٹ 2021-22 اسمبلی میں پیش کیا۔ اس سیشن کا کل بجٹ 5 لاکھ 50 ہزار 270 کروڑ ہے، جبکہ 2020-21 میں بجٹ 5.12 لاکھ کروڑ روپے تھا۔
اس سال بجٹ 38 ہزار کروڑ زیادہ ہے۔ رام جنم بھومی مندر (ایودھیا دھام) تک لنک روڈ بنانے کے لئے 300 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایودھیا میں سیاحت کی ترقی کے لئے بھی 100 کروڑ دیئے جائیں گے۔ وارانسی میں سیاحت کی سہولیات کی ترقی میں 100 ملین خرچ ہوں گے۔جب کہ بہار بجٹ میں جانوروں کے لئے ہر 8-10 پنچایتوں کے لئے اسپتال اور دیہی مویشیوں کے لئے گایوں کیلئے انسٹی ٹیوٹ کا بندوبست کرنے کے لئے 500 کروڑ روپئے کا بجٹ دیا گیا ہے۔
اس سے قبل اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے میٹرک کے امتحان میں پیپر لیک ہونے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ تیجسوی ٹریکٹر کے ذریعہ اسمبلی پہنچے،لیکن انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔



