جرائم و حادثات

یوپی میں پولیس کے شکنجے میں کفن چوروں کا گروہ

  پکڑے گئے لوگوں میں3ایک ہی خاندان سے

باغپت:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی کے ضلع باغپت پولیس میں پولیس نے کفن چوروں کا ایک گروہ پکڑا ہے۔ اس گینگ میں سات افراد ہیں۔ کفن چوروں نے تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا کہ یہ افراد سفید چادر، ساڑیاں اور متوفی کے جو کپڑے گھروالے قبرستان لے کرجاتے تھے،انہیں چراکر فروخت کردیتے تھے۔ ان کے پاس سے 520 سفید چادریں، 127 سفید کرتے، 52 سفید ساڑیاں اور دیگر کپڑے برآمد ہوئے ہیں۔

اس علاقے کے سرکل آفیسر آلوک سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ لوگ نئی سفید چادریں، کرتے اور ساڑیوں کویہ لوگ دھوکر انہیں گوالیار کی کسی کمپنی کا لیبل پردوبارہ مارکیٹ میں فروخت کردیتے تھے۔پتہ چلاہے ہے کہ ضلع باغپت کے باروٹ قصبے کے کچھ کپڑوں کے سوداگروں نے کفن چوروں کے ساتھ تجارت کا معاہدہ کررکھا تھا۔ ایک دن کی چوری کے بدلے انہیں 300 روپے ملتے تھے۔

اس میں پھنسے 3 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔پولیس کے مطابق انہوں نے بتایا ہے کہ یہ افراد پچھلے دس سالوں سے کفن چوری کے کاروبار سے وابستہ ہیںلیکن چونکہ یہ لوگ یہ کام کرونا وبا کے دوران کررہے ہیں، اس لئے پولیس نے ان پر چوری کاچارج لگاتے ہوئے وبائی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button