

ناگپور:28/ڈسمبر(ایجنسیز) ریاستی پولس فورس میں ۱۲؍ہزارپولس کانسٹبل کی بھرتی کااعلان وزیرداخلہ انیل دیشمکھ نےکیا۔خبررساں ایجنسیوں کے مطابق وزیرداخلہ نے کہاکہ پہلے مرحلہ میں ۲۹۵،۵؍ پو لس کانسٹبل کی آسامیاں پرکی جائیگی۔
وزیرداخلہ نے مزیدبتایاکہ پولیس یونٹ میں گھوڑسوارپولس دستہ کااضافہ کیاجائیگا۔نیزپولیس فورس کوباڈی کیمرہ سے لیس کیاجائیگا۔ناگپورمیں جرائم کی شرح سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے انیل دیشمکھ نے کہاکہ ناگپورمیں سال ۲۰۱۹؍کی بہ نسبت امسال جرائم کی شرح میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔پولیس کانسٹبل کی بھرتی کیلئے جلدہی احکامات جاری کئے جائینگے،ایسی یقین دہانی وزیرداخلہ نے کی۔



