سیاسی و مذہبی مضامین

بزم جاوید کے زیر اہتمام???? یوم غالب ????

 

کڑپہ:28/ڈسمبر (ای میل)۔اردو کے عظیم شاعر مرزا غالب کے 223 ویں یوم پیدائش کے موقع پر27دسمبر2020 اتوارکو بزمِ جاوید کڈپہ کے زیرِ اہتمام، منسپل اردو بوائز ہائی اسکول میں صبح گیارہ بجے ایک جلسہ منعقد کیا گیا. جس کی صدارت پروفیسر عبدالستار ساحر نے کی. سید شاہ محمد حسینی باشاہ شہ میریہ صاحب بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی. اعزازی مہمانان کی حیثیت سے ڈاکٹر شازیہ بیگم اور یس کے. نصیر الدین حاضر جلسہ رہے. صدر جلسہ ،مہمانان واعزازی مہمانانِ خصوصی نے غالب کی شاعرانہ عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے جامع انداز میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بزم جاوید کی اس انوکھی کوشش کو سراہا.

یوم غالب کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں شعبئہ اردو یوگی ویمنا یونیورسٹی کڈپہ اور شعبئہ اردو گورنمنٹ ویمنس ڈگری کالج کی طالبات نے مختلف موضوعات پر پر مغزمقالے پیش کئےاور ان کی شعری ونثری امتیازی خصوصات کو اجاگر کیا. مقالہ نگاروں میں شاکرہ، طاہرہ، عالیہ اسما، صبیحہ، حسینہ بیگم، رضیہ سلطانہ شامل رہیں. ایک طالب علم ارشد نے بھی اپنے مختصر مقالہ سے سامعین کو محظوظ کیا.ان تمام کی خدمت میں اسناد ومومینٹوس پیش کئے گئے.

 
جلسہ کا آغاز ارشد کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا. بارگاہ رسالت مآب میں محمودا بیگم نزرانہ عقیدت (نعتیہ کلام) پیش کیا. شیخ سراج نے غالب کی ایک غزل ترنم سے پیش کی اور ستار فیضی نے غالب پر منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا. شرکاء میں بزم جاوید کے معتمد عمومی ڈاکٹر امتیاز، نائب صدر ڈاکٹر امجد علی، نائب معتمد ڈاکٹر خواجہ پیر، اراکین دفعدار عبد البصیر سید امتیازاحمد اور ریحانہ پروین،کے علاوہ اہل اردو کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر اقبال خسرو قادری سعید خان، ڈاکٹر اصغراورشہر کے معروف شعرا یونس طیب، انور ھادی، غوث خان عارف محبوب خان محبوب یوسف زئی سردار ساحل وغیرہ نے شرکت کی ، آخرمیں مقبول احمد مقبول کے غالب کے فیانس ڈریس اور ڈاکٹر خواجہ پیر کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button