بین ریاستی خبریں

دہلی :15 دن میں مثبت شرح 35 فیصد سے 14 فیصد پر آکسیجن کے مطالبے میں بھی کمی : منیش سسودیا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے جمعرات کوکہا کہ دہلی میں مثبت شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ملک کے دارالحکومت میں یومیہ آکسیجن کے مطالبے میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ نائب وزیر اعلی سسودیا نے کہا کہ دہلی کی آکسیجن کی یومیہ طلب کم ہوکر582 میگا ٹن رہ گئی ہے۔ ہم نے مرکزی حکومت کو ایک خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ اب ہمارا کام روزانہ 582 میگا ٹن آکسیجن میں پورا ہوجائے گا ، ہمارے کوٹے سے زیادہ جو آکسیجن ہمیں مل رہی ہے اس کو دیگر ریاستوں کو دے سکتے ہیں ۔

نیز انہوں نے کہاکہ گزشتہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اسپتال سے آکسیجن کے لیے بہت کم ہی فون آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو دہلی کو روزانہ 700 میگا ٹن آکسیجن فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جبکہ مرکزی حکومت ایک دن میں صرف 700 میگا ٹن آکسیجن دہلی کو دے رہی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ15 دن پہلے دہلی کی مثبت شرح تقریباً35 تک پہنچ گئی تھی۔ اب مثبت شرح تقریباً14 پر آچکی ہے ، نئے کیسزمیں کمی بھی ہوئی ہے۔ اسپتالوں میں بستر بھی خالی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button