
افتتاح کے بغیر اسپتال دیا کووڈ سینٹر کے لیے۔
شولا پور:(سیّد غفران/اردودنیا.اِن)ہندوستان بھر میں Covid-19 کی دوسری لہر شروع ہے۔ یہ دوسری لہر پچھلی سے زیادہ خطرناک ثابت ہوتی جارہی ہے ہر شہر میں کئی مریض اس کی چپیٹ میں آچکے ہیں۔ قبرستان ہو یا شمشان بس ہر جگہ دِل دہلا دینے والا منظر ہے۔ حکومت اپنی جگہ ہر تدبیر کر رہی ہے۔ لیکن حالات سنبھلنے کی جگہ بگڑتے جا رہے ہیں ہر شہر میں افراتفری کا ماحول ہے۔ سب سے زیادہ ضرورت ہے جس کی ہی وہ ہے آکسیجن۔۔Oxygen کی كمی سے کئی کورونا مریض اب تک دم توڑ چکے ہیں سرکاری اسپتال ہو یا پرائیویٹ ہر جگہ ایک ہی جواب سننے کو مل رہا ہے بیڈ موجود نہیں ہے اب تک کئی شہروں میں بیڈ اور وقت پر آکسیجن نہ ملنے سے کئی لوگ جان گنوا ں چکے ہیں۔
اسی کے مدنظر شولا پور شہر کے مشہور کارڈ یا لوجسٹ ڈاکٹر امجد سید نے اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے آکسیجن کی ضرورت اور حالات حاضرہ کو دیکھتے ہوئے اپنے ذاتی نئے اسپتال کو covid سنٹر کے لئے دے دیا ہے ۔ ڈاکٹر امجد سید نے اپنے نئے ہسپتال کو covid سینٹر بنانے کے لیے مہا نگرپالیکا کے پاس تجویز پیش کی۔
جو مہا نگرپالیکا نے فوراً منظور کر لیا اور Noble super specialty hospital and research center میں پچھلے چھ دنوں سے سے دوسری اور تیسری منزل پر 25/25 بیڈ ڈ آکسیجن کے ساتھ مہیا کیے گئے ہیں یہاں اسپتال کا اسٹاف لگاتار اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ڈاکٹر امجد سید نے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، وقت پر اپنی دوائی لیں، اگر آپ کو کوئی تکلیف ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ قائم کریں۔ اپنی اور اپنےگھر والوں کی صحت کا خیال رکھیں
ڈاکٹر امجد بشیر احمد سیّد کے اس انسانیت نواز کارنامہ کو مہاراشٹر بھر میں سراہا جا رہا ہے سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے وائرل ہو چکی ہے ڈاکٹر صاحب کی اس انسانیت نواز اقدام پر صدہا سلام ۔



