بین ریاستی خبریں

پربھنی : متفرق خبریں

تل کا مقدمہ درج

پربھنی ضلع میں 87 افراد کورونا وائرس سے متاثر  

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر و ضلع کے نو تعلقہ جات جن میں پربھنی، پالم، پورنا،گنگاکھیڑ ،سونپیٹھ ،پاتھری ،مانوت ،سیلو اور جنتور میں کورونا وائرس کوویڈ – 19 کے  پازیٹو مریضوں کے تعداد میں کل کے مقابلے میں آج سنیچر کے روز 87 پازیٹو مریض پائے گئے ہیں  – جبکہ سنیچر کے روز پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے 43 پازیٹو مریض پائے گئے تھے – آج جب کہ ایک ہی یوم میں 44 پازیٹو مریضوں کی بڑھتی تعداد سے ضلع بھر میں سراسیمگی اور کھلبلی مچ گئی ہے –

ایک ہی دن میں 44 پازیٹو مریضوں کے اضافہ سے کھلبلی – 

پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے پازیٹو مریضوں کی جملہ نو ہزار دو سو تہتر ہو چکی ہے – جن میں سے اب تک آٹھ ہزار پانچ سو انہتر مریضوں کی صحت یابی پر ان کی رخصتی ہو چکی ہیں – جبکہ ضلع میں اب تک پازیٹو مرض لاحق ہونے سے 343  مریض  فوت ہو چکے ہیں – اسی طرح پربھنی ضلع میں 361 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں –
اسی طرح آج 36 پازیٹو مریضوں کی صحت یابی پر ان کی گھر واپسی کر دی گئی ہے – اتوار کے روز ایک  پازیٹو مریض کا انتقال ہو چکا ہے. 

 مدگل گاؤں میں بیمار بیوی کے اخراجات برداشت نہ ہونے پر شوہر نے کیا بیوی کا قتل-

تل کا مقدمہ درج
 پربھنی:(سید یوسف) پاتھری تعلقہ کے مدگل گاؤں میں ایک شخص نے اپنی بیمار بیوی کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا – اس متعلق ملی اطلاعات کے مطابق ہفتہ (13 ڈسمبر) کو شام ساڑھے سات بجے کے قریب پاتھری ضلع پربھنی کے مدگل گاؤں میں ایک شخص نے اپنے بیمار بیوی کے اخراجات سے عاجز ہو کر بیوی کا قتل کر دیا – بعدازاں مذکورہ معاملہ میں اتوار (چودہ دسمبر) کی صبح پاتھری پولیس اسٹیشن میں شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
  مدگل کے کملاکر باباصاحب شندے کی اہلیہ کویتا شندے پچھلے پانچ سالوں سے دماغی ٹیومر کی وجہ سے شرڈی  کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھی ۔  کوویتا برین ٹیومر کے مسلسل گولیاں لے رہی تھی۔ تاہم  بڑھتی ہوئی قیمت اور اس کے اخراجات کے اضافہ ہونے کی صلاحیت سے تنگ آکر کملاکر شندے نے اپنی بیوی کو تیز دھار ہتھیار سے ہلاک کردیا۔  یہ واقعہ ہفتہ کی رات شام ساڑھے سات بجے کے قریب پیش آیا۔
 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس انسپکٹر وسنت چوہان اپنے پولیس اہلکاروں سمیت  مدگل گاؤں پہنچ گئے۔  اس معاملہ میں سورج مدن راؤ جامگے کی شکایت پر کملاکر شندے کے خلاف پاتھری پولیس میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس کے شوہر کملاکر شندے کو پولیس نے سہ پہر تین بجے کے قریب گرفتار کر لیا ہے ۔  پولیس انسپکٹر وسنت چوہان واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button