چنڈی گڑھ9نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پنجاب میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل چنی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیاہے۔ اب ریاست کے 36 ہزار ملازمین مستقل کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب حکومت نے یومیہ اجرت 415.59 روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔منگل کو ہونے والی کابینہ کی میٹنگ کا اعلان وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے کیا۔
کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ چنی پریس کانفرنس کے لیے پہنچ گئے۔ اس دوران پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو بھی ان کے ساتھ موجودتھے۔چنی حکومت نے ریت کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں جن کا اطلاق10 نومبرسے ہو گا۔ ریت کے مقررہ نرخ 31 مارچ تک لاگو ہوں گے۔
ساتھ ہی اینٹوں کے بھٹے کی کان کنی مائننگ پالیسی کے تحت نہیں آئے گی۔ اس کے ساتھ آئینی ٹیکس بھی معاف کر دیاگیاہے۔وہیں پریس کانفرنس کے دوران پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھونے کہاہے کہ سی ایم چنی میرے قابل احترام ساتھی ہیں۔ ریت کی قیمتیں طے کرنے پر میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔
ریت کی قیمت مقرر کرنے سے مافیا راج ختم ہو جائے گا۔ ٹیکس دینے پر مجبور ٹرک ڈرائیوروں کو ریلیف ملے گا۔ سدھونے کہاہے کہ 500 وعدے نہیں ہوں گے، چند ہی ایسے ہوں گے جو پورے ہو سکیں۔ ہم اپنا وعدہ پورا کریں گے۔



