بین ریاستی خبریں

کمل ہاسن کی پارٹی کے مزیددو لیڈروں نے استعفیٰ دیا

چنئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تمل ناڈو میں کمل ہاسن کے زیرقیادت مکل ندھی مایم (ایم این ایم) کے دو اور رہنماؤں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی سے استعفیٰ دے دیاہے۔ ان میں سینئر رہنما اور سابق آئی اے ایس آفیسر سنتوش بابوبھی شامل ہیں۔پارٹی کے جنرل سکریٹری (ہیڈ کوارٹر) بابو اور سکریٹری آف اسٹیٹ پدما پریا نے پارٹی کے عہدوں اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیاہے۔

کچھ دن پہلے ہی پارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر آر مہیندر نے استعفیٰ دے دیا تھا اور ان پر ایم این ایم میں جمہوریت نہ ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔بابو نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ میں بھاری دل کے ساتھ آپ کو آگاہ کر رہا ہوں کہ میں اپنے عہدوں اور مکل ندھی میم کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میرا فیصلہ ذاتی وجوہات کی بناء پر ہے۔ میں محبت اور دوستی کے لیے کمل سر اورٹیم کا شکریہ اداکرتاہوں۔

سابق بیوروکریٹ 6 اپریل کو ویلاشیری سیٹ سے ہونے والے اسمبلی انتخابات لڑے تھے لیکن انہیں شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔پدماپریانے ٹویٹ کیا ہے کہ کافی غور و فکر کے بعد میں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے ایم این ایم کے ریاستی سکریٹری کے عہدے اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button