یہ ہندوستان ہمارا" سارے زمانے میں ہے جس کی سب سے الگ پہچان
ہے ہندوستان ہمارا یہ ہندوستان ہمارا
جو ہے ہمارے دِل کی دھڑکن اور دِل کا ارمان
ہے ہندوستان ہمارا یہ ہندوستان ہمارا،
اِسی زمیں پر سب سے پہلے "ابو البشر” آدم آئے
جنت کی خوشبو لائے
اپنے کرم کے بادل اِس پر خواجہ پیا نے برسائے
دولتِ ایماں ہم پائے
خوشبو جہاں سے آئی وفا کی آقا کا فرمان
ہے ہندوستان ہمارا یہ ہندوستان ہمارا
خواجہ پیا ہیں’صابرِ کلیر ہیں محبوبِ الٰہی ہیں
دینِ حق کے سپاہی ہیں’
مخدوم اشرف وارثِ دیواں طیبہ نگر کے راہی ہیں’
ہاں ہم اِن پہ مباہی ہیں
وقت اگر آیا تو اِس پر دیں گے اپنی جان
ہے ہندوستان ہمارا یہ ہندوستان ہمارا
????????????????
سارے زمانے کا دِل اِس میں سارے جہاں کی چاہت ہیں’
یعنی اعلٰیحضرت ہیں
فضلِ حق، فخرِ ازھر جو سب کے دِلوں کی راحت ہیں’
یہیں پہ تاجِ شریعت ہیں’
عالمگیر ہیں شاہ ظفر ہیں اور ٹیپو سلطان
ہے ہندوستان ہمارا یہ ہندوستان ہمارا
????????????????
جان تو دے دیں گے لیکن ہم اپنا مان نہیں دیں گے
اپنی شان نہیں دیں گے
سارے زمانے سے پیاری ہے جس کی بان نہیں دیں گے
ہندوستان نہیں دیں گے
جِس کے لئے سولی پر چڑھ گئے اشفاق اللّٰه خان
ہے ہندوستان ہمارا یہ ہندوستان ہمارا،
????????????????
اس سے پہلے قابض اِس گلشن پر کتنے پلید ہوئے
مٹ گئے جتنے یزید ہوئے
ابو الکلام آزاد کوئی اور کوئی عبدِ حمید ہوئے
نام پہ اِس کے شہید ہوئے
جس کے لئے جاں اپنی گنواتے آئے نظر عثمان
ہے ہندوستان ہمارا یہ ہندوستان ہمارا،
????????????????
جِس پر ہم نے چلنا سیکھا ہے یہ ہمارا پیارا وطن
اِس پر قرباں تن من دھن
شاہِ مدینہ کے صدقے ہر وقت یہاں ہو چین و امن
رب آباد رکھے یہ چمن
کچھ بھی ہو محفوظ کریں گے ہم اِس کا سمّان
ہے ہندوستان ہمارا یہ ہندوستان ہمارا،
????????????????
شاد رہے آباد رہے خوشبو سے مہکے اِس کی فضا
اِس کے لئے منظور قضا
پیار وطن سے کرنا، ہے سرکارِ دوعالم کی یہ ادا
یاد رہے توصیفؔ رضا
جس کی مٹی کی خوشبو سے مہکے گا دیوان
ہے ہندوستان ہمارا یہ ہندوستان ہمارا،
مُباہی……………نازاں
اِمضا……….حکم



