سیاسی و مذہبی مضامین

بیٹی کی فریاد (ہر اس بیٹی کی فریاد جس کواپنوں نے نظر انداز کیا)

از قلم: خواجہ منیر الدین منیرؔ
(ناندیڑ مہاراشٹرا)
 

بیٹی نے ماں سے کہا ۔۔۔۔۔۔
ماںسچ بات پوچھتی ہوں، بتائو ناماں
بہت دن ہوگئے پاس اپنے بلایا نہیں
کیا یاد میری آتی نہیں۔ !
بیٹی تم کیا جانو میرا دکھ
میں مجبور ہوں !!
میں خود تقسیم ہوچکی ہوں
تمہیں کس کے گھر بلائوں
بیٹی تم سسرال میں خوش رہو
بال بچوں کی خوشبو وں میں
سدا مہکتی ، چہکتی ، خوش و آبادرہو
ماں میں تو سسرال کے آنگن میں
آپ کی دعائوں کے سہارے
جھولے میں جھول رہی ہوں
بہت شاداور آباد ہوں
لیکن ماں
میں یکسانیت سے اکتا چکی ہوں
میں چند دن آپ کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں
ماں ۔۔۔۔ سچ بات پوچھتی ہوں ، بتائوناماں
بہت دن ہوگئے پاس اپنے بلایا نہیں
کیا یاد میری آتی نہیں۔!
ماں کا آنگن تو پرایا نہیں ہوتا
میں پرائی نہیں ہوں ماں
میں آپ کی بیٹی ہوں ماں
تمہیں کیا یاد میری آتی نہیں
میں تو آپ کی یاد میں آنسو بہاتی ہوں
آپ کے آنچل میں بہتے آنسو سمونا چاہتی ہوں
ماں ۔۔۔۔۔۔۔
کچھ پل کے لئے اپنےآنکھوں کی ٹھنڈک مجھے دے دو
کچھ پل کے لئے اپنے آنگن میں مجھے جُھولاجھولنے دو
ماں ۔۔۔۔۔ سچ پوچھتی ہوں، بتاو نا ماں
بہت دن ہوگئے پاس اپنے بلایا نہیں
کیا یاد میری آتی نہیں ۔ !
یہ سچ ہے ماں
وقفہ وقفہ سے ہوائوں کے سہارے
ہماری باتیں ہوتی ہیں
دورہی سے موبائیل پر رشتہ ہے ہمارا

پاس اپنے تم بلاتے کیوں نہیں
موبائل کا سہارا چھوڑتے کیوں نہیں
ماں ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دن ہوگئے ۔۔۔ میرے اباجان
جاچکے جہاں سے واپس کوئی آتا نہیں
وہ میرے اباجان تھے
آتے تھے کہیں سے تو بلاتے بھی مجھے تھے
بی بی کہہ کر پیار جتلاتے بھی مجھے تھے
روٹھ جائوں تو پاس بٹھاکر کھلاتے بھی مجھے تھے
ہرضد پوری کرکے مناتے بھی مجھے تھے
ان کا سایہ ہی میرے لئے کافی تھا !
ماں ۔۔۔۔ سچ بات پوچھتی ہوں ، بتائو نا ماں
بہت دن ہوگئے پاس اپنے بلایا نہیں
کیا یاد میری آتی نہیں۔ !
رشتہ نہ ہوتو زندگی ادھوری سی لگتی ہے
رشتے اللہ کی رحمت ہوتے ہیں
مقدس رشتوں میں کچھ دن رہنے دو ماں
مہمان بن کر رہوں گی
تین دن کی مہمان نوازی تو جائز ہے نا ماں
بیٹی کے لئے شب وروز گنے نہیں جاتے
ماں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ او میری پیاری ماں
سب ہی کی بیٹیاں میکے میں آتی جاتی رہتی ہیں
یہ بیٹیوں کاحق ہے ماں
ماں ۔۔۔۔۔ مجھے اور کچھ نہیں چاہئے ، کچھ نہیں چاہئے
مجھے آپ کے آنچل کی ٹھنڈی ہوا چاہئے
لیکن ۔۔۔۔ میرے ساتھ تھوڑا سا حسن سلوک کرکے
آپ مطمین تو ہوجائیں ۔۔۔ ماں
حاصل اس کا ۔ !!
آپ ۔۔۔۔ دونوں جہانوں میں کامیاب ہوجائیں
ماں ۔۔۔۔ اپنی بیٹی کی خواہش کا احترام کریں
ماں ۔۔۔۔ سچ پوچھتی ہوں ، بتائونا ماں
بہت دن ہوگئے پاس اپنے بلایا نہیں
کیا یاد میری آتی نہیں۔ !!
کیا یاد میری آتی نہیں۔ !!

متعلقہ خبریں

Back to top button