بین ریاستی خبریں

حراست میں مار پیٹ کے معاملہ میں سابق رکن اسمبلی حسرت اللہ شیروانی قصوروار قرار، جیل بھیجے گئے

کاس گنج، 22 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یو پی کے کاس گنج میں دس سال قبل #لاک اپ میں مار پیٹ کرنے کے #ملزم بی ایس پی کے سابق رکن اسمبلی #حسرت اللہ #شیروانی سمیت نو افراد کو عدالت نے قصوروار قرار دیا ہے۔اس معاملہ میں عدالت نے رکن اسمبلی کو اگلی سماعت تک پولیس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔

آئندہ 25 اگست کو حتمی سماعت کے حوالہ سے فیصلہ کیا جائے گا۔بی ایس پی کے دور اقتدار کے وقت 2011 میں رکن اسمبلی رہے حسرت اللہ شیروانی اور ان کے حامیوں نے دھولانہ تھانہ کے لاک اپ میں بند #شمشاد کو باہر نکال کر پولیس کے سامنے زد و کوب کیا تھا۔متاثرہ شمشاد نے جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کرنے کا معاملہ درج کرایا تھا۔

جس کے بعد معاملہ عدالت میں پہنچا اور اس پر ہفتہ کے روز سماعت کی گئی۔تمام دلائل کو سننے کے بعد ایم پی، ایم ایل اے کورٹ نے رکن اسمبلی سمت نو افراد کو قصور وار قرار دیا۔ نیز سابق رکن اسمبلی حسرت اللہ شیروانی اور ان کے بھانجے سمیت 9 افراد کو پولی حراست میں بھیج دیا۔ حتمی سماعت 25 اگست کو مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button