غالب اکیڈمی میں آن لائن مشاعرہ

29؍جنوری 2021کو دوپہرتین بجے ذوم(Zoom) پر آنلائن مشاعرہ ہوا۔ جس میں مصر، قطر،پٹنہ،روڑ کی،کاکوری اور دہلی کے شعرا نے شرکت کی۔ منتخب اشعار پیش خدمت ہیں۔
کہاں سے پا سکو گے شادمانی کا ثمر پہلے
لگائو گے نہیں جب تک محبت کا شجر پہلے
غفران اشرفی(پٹنہ)
گزرے ہیں شب و روز کس زمانے میں
مرا ہی نام نہیں ہے مرے فسانے میں
احمد علی برقی اعظمی(دہلی)
بانہوں میں بھرنے آیا جو اردو ادب مجھے
حیرت سے دیکھنے لگے اہل عرب مجھے
ولا جمالالعسیلی(مصر)
عمر روک کر مجھے میرا حال پوچھتی
خوف موت کا نہیں ہے کیوں سوال پوچھتی ہے
دویا جین(دہلی)
عمر بھر کی تشنگی ہونٹوں کو صحرا کر گئی
آخری منزل پہ دریا کا کنارا مل گیا
نگار بانو ناز(کالکاتا)
آغاز عشق اس نے کیا یوں حجاب میں
خود آگیا وہ پھول کی صورت کتاب میں
افضل منگلوری(روڑکی)
اس اس لئے بلند ہے قاتل کے سامنے
جھکتا نہیں ہے حق کبھی باطل کے سامنے
مخمور کاکوروی(کاکووری)
بارش اشک بہ ظاہر تو سہانی ہوگی
ہاں مگر عمر سمندر میں گوانی ہوگی
عفت زریں(دہلی)
آئین میں ہے کیا لکھا ، فرما رہے ہیں آ پ کیا
جملے نگل کے دیکھے،دھوکے میں ہم کہ آپ ہیں
افتخار راغب(قطر)
آخر میں سکریٹری غالب اکیڈمی کے شکریہ کے ساتھ مشاعرہ ختم ہوا۔



