بین الاقوامی خبریںسرورق

غرب اردن: یہودی آباد کاروں کے قاتلانہ حملے جاری

 

غرب اردن: یہودی آباد کاروں کے قاتلانہ حملے جاری
AFP

الخلیل:(ایجنسیاں)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا کے مقام پر یہودی آباد کاروں نے فلسطینی میاں بیوی پر قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئیہیں۔ زخمی ہونے والے فلسطینی جوڑے کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔اطلاعات کے مطابق مسافر یطا میں فلسطینی دیہی کونسل نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہری سعید علیان عوض اور اس کی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

کونسل کی طرف سے بتایا گیاہے کہ مزبی یائیر نامی یہودی کالونی سے تعلق رکھنے والے آباد کاروں کے ایک گروپ نے فلسطینی کاشت کار عوض اور اس کی اہلیہ کو ان کے کھیتوں میں تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہودی آباد کاروں نے پہلے ان پر پتھراو کیا اور اس کے بعد انہیں پکڑ کر لاٹھیوں سے پیٹنا شروع کیا، تاہم فلسطینی شہری ان کی مدد کو پہنچ گئے جس پر یہودی آباد کار وہاں سے فرار ہوگئے۔دونوں زخمی میاں بیوی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تشدد کے نتیجے میں عوض کے چہرے، سر اور جسم کے دوسرے حصوں میں گہری چوٹیں آئی ہیں جب کہ اس کی اہلیہ کے پیٹ پر زخم آئے ہیں،دونوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button