بین الاقوامی خبریںسرورق

نیدرلینڈ نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال روک دیا

ایسٹرا زینیکا ویکسین
Getty

لندن: (ایجنسیاں) ہالینڈ نے بھی اتوار کے روز کورونا وائرس کے خلاف ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل ناروے اور ڈنمارک نے بھی ’ممکنہ ضمنی اثرات‘ کے خدشات کے تحت اس ویکیسن کا استعمال روک دیا تھا۔

ڈچ حکام کے مطابق نئی معلومات کے تحت بہ طور ’احتیاطی تدبیر‘ اس ویکسین کا استعمال روکا جا رہا ہے۔ دوسری جانب یورپی ادارہ برائے ادویات اور عالمی ادارہ صحت کہہ چکے ہیں کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال روکنے کی کوئی مناسب وجوہات موجود نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button