بین ریاستی خبریں

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے چھوٹے بھائی اسیم بنرجی کا کورونا وائرس کی وجہ سے موت

کولکتہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے چھوٹے بھائی اسیم بنرجی کا آج کورونا وائرس کی وجہ سے ایک اسپتال میں موت ہوگئی ہے ۔کولکتہ کے میڈیکا سپر اسپیشلسٹی اسپتال کے چیئرمین ،ڈاکٹر آلوک رائے نے بتایا کہ ایک مہینے سے علاج چل رہا تھا۔ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی بھر پور کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے ۔وزیر اعلیٰ کے بھائی کے جسد خاکی کا کورونا کے قواعد کے مطابق ہسپتال سے کلکتہ کے نیم تلہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کی ادائیگی ہوگی۔

اسیم بنرجی ممتا بنرجی کے ساتھ ہی کالی گھاٹ میں رہتے تھے ۔ممتا بنرجی کے دوسرے بھائی ان کے ساتھ کالی گھاٹ میں نہیں رہتے تھے ۔مگر اسیم بنرجی جو ممتا بنرجی سے چھوٹے ہیں وہ ممتابنرجی کے ساتھ رہتے تھے ۔ان کا ایک بیٹا ہے آکاش بندو پادھیائے ۔اسیم بنرجی کی موت سے ممتا بنرجی کے گھر پر سوگ کا ماحول ہے ۔بنگال میں کورونا کی صورت حال سنگین ہوتی جارہی ہے۔اس وقت بنگال میں 1,31,792افراد کورونا سے متاثر ہیں زیر علاج ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button