بین ریاستی خبریں

کورونا: مہاراشٹرا میں 15 دن کے لیے لاک ڈاؤن میں اضافہ، یکم جون صبح 7 بجے تک رہے گا نافذ 

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان مہاراشٹرا میں لاک ڈاؤن کو 15 دن کے لئے بڑھادیا گیا ہے۔ اب یہ پابندی یکم جون 2021 کو صبح 7 بجے تک نافذ رہے گی۔ مہاراشٹر میں داخل ہونے کے لیے اب آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی 48 گھنٹے پہلے کی منفی رپورٹ دکھانی ہوگی ۔واضح رہے کہ ملک میں سب سے زیادہ کیسزمہاراشٹر ا میں ہیں۔
اموات کے کیسز بھی سب سے زیادہ وہیں سے آرہے ہیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے 816 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک میں 516 ، اترپردیش میں 326 ، دہلی میں 300 ، تمل ناڈو میں 293 ، پنجاب میں 193 ، ہریانہ میں 165 ، راجستھان میں 164 ، چھتیس گڑھ میں 155 ، مغربی بنگال میں 135 ، اتراکھنڈ میں 109 اور گجرات میں 102 اموت ہوئیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button