بین ریاستی خبریں

یوپی: سی ایچ سی ملازم نے کووڈ منفی رپورٹ کیلئے مانے 200 روپے

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی ایم نے کیانوکری سے برخاست

فرخ آباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر روزانہ تین لاکھ سے زیادہ نئے کیسز کا باعث بن رہی ہے اور ہزاروں جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ ہیلتھ ورکرز لوگوں کو بچانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ وہیں کچھ لوگوں کو ایسے وقت میں رشوت بھی نہیں مل رہی ہے۔ اتر پردیش کے فرخ آباد میں کووڈ منفی رپورٹ کے لئے 200 روپے مانگنے والے ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اس کے بعد بدھ کے روز فرخ آباد کے ضلعی مجسٹریٹ (ڈی ایم) نے ایک سرکاری صحت مرکز کے ملازم کو ملازمت سے برخاست کردیا۔ڈی ایم منویندر سنگھ نے عہدیداروں کو بھی ملزم وجئے پال کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی۔ وجے پال گذشتہ پانچ سالوں سے فرخ آباد میں نواب گنج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں کانٹریکٹ پر کام کر رہا تھا اور بلاک کمیونٹی پروسیس منیجر تھا۔ڈی ایم سنگھ نے کہاکہ انکوائری کے بعد پال کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

وہ کوئی تسلی بخش وضاحت نہیں دے سکا اور کہا کہ یہ بات انہوں نے طنزیہ انداز میں کہی تھی۔ اسے ملازمت سے برخاست کرنے کے علاوہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

ڈی ایم نے بتایا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے لیکن اس کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ایک ہفتہ بعد ہی اسے منگل کے روز پتہ چلا۔ ویڈیو میں پال مبینہ طور پر منفی کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کے لئے 200 روپے مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ملزم کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ غلط کام پر پیسہ خرچ ہوتا ہے۔ اسے اپنے آفس میں یہ کہتے دیکھا جاتا ہے۔ شبہ ہے کہ ویڈیو اس شخص نے ریکارڈ کی تھی جس نے غلط ٹیسٹ کی رپورٹ طلب کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button