

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن) کانگریس نے پنجاب سے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ بٹوکو لوک سبھا میں کانگریس کا قائد مقرر کیا ہے۔ وہ لوک سبھامیں کانگریس کے قائد ادھیر رنجن چودھری کی جگہ لیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری مغربی بنگال میں اگلے دو ماہ تک انتخابی مہم میں مصروف ہوں گے،لہٰذابٹوکویہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
لہٰذابجٹ سیشن کی ذمہ داری بٹوکوسونپی گئی ہے۔ادھیررنجن چودھری بنگال کانگریس کے صدرہیں۔بٹوسابق وزیراعلیٰ پنجاب بینت سنگھ کے پوتے ہیں۔بینت سنگھ کو1995 میں قتل کیا گیا تھا۔ رونیت سنگھ کو اگست میں لوک سبھامیں کانگریس کا چیف وہپ مقرر کیاگیاتھا۔ کانگریس کے تین بار ممبران پارلیمنٹ لوک سبھا میں پارٹی کی حکمت عملی تیار کریں گے۔
لوک سبھا میں کانگریس کے نائب رہنما گوراو گوگوئی بھی آسام اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔45 سالہ رونیت سنگھ بٹونے کانگریس کے ٹکٹ پرآنندپورصاحب سے 2009 میں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعدانہوں نے 2014 اور 2019میں لدھیانہ سے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔
روینیت سنگھ پارٹی کے نوجوان رہنماؤں میں سے ایک ہیں ، وہ ان چند رہنماؤں میں سے ہیں جن کو راہل گاندھی نے انتخابات میں مہم چلانے کے لیے ساتھ لایاہے



