بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا اسمبلی میں ہنگامہ کرنے کے الزام میں بی جے پی کے 12 ایم ایل اے ایک سال کے لئے معطل

ممبئی،05؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا اسمبلی میں ہنگامہ کرنے کے الزام میں بی جے پی کے 12 ایم ایل اے کو ایک سال کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ یہ ایم ایل اے او بی سی ریزرویشن کی حمایت میں ہنگامہ کررہے تھے۔ اس پورے معاملے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سی ایم دیویندر فڑنویس نے کہا کہ یہ جھوٹے #الزامات لگائے گئے ہیں۔

ہم اپنے 12 ایم ایل اے کو او بی سی ریزرویشن کے لئے قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ کہانیاں بنائی جارہی رہی ہیں۔ کسی نے بھی بدسلوکی نہیں کی۔اس معطلی پرمہاراشٹر بی جے پی کے ایم ایل اے اشیش شیلار نے کہا کہ #ٹھاکرے #حکومت #طالبان کی طرح کام کررہی ہے۔ میں اس کارروائی کی مذمت کرتا ہوں۔

نہ میں نے اور نہ ہی کسی دیگرایم ایل اے نے بھاسکر جادھاو کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔ بی جے پی کے کسی بھی ممبر نے گالی نہیں دی۔ میں نے ان سے معافی بھی مانگی، پھر بھی انہوں نے ہمیں معطل کردیا۔ان 12 ایم ایل اے میں سنجے کٹے، آشیش شیلار، یوگیش ساگر، گریج مہاجن، ہریش پمپلے، اتل بھارت کھلکر، ابھیمنیو پوار، بنٹی بنگدیہ اور نارائن کچے کا نام شامل ہے۔

واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد #شیوسینا اور #بی جے پی کے مابین تعلقات خراب ہوسکتے ہیں، جس کے بارے میں ہر روز نئی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ آج ہی شیوسینا کے سنجے راوت نے کہا تھا کہ بی جے پی کے عامر خان اور کرن راؤ جیسے تعلقات ہیں، ہند پاک کی طرح نہیں۔ ہماری سیاسی راہیں یقینا مختلف ہیں، لیکن دوستی ہمیشہ رہے گی۔

سابق سی ایم دیویندر فڑنویس نے کہا تھا کہ بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان کوئی دشمنی نہیں ہے۔ حال ہی میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بھی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بعد بی جے پی اورشیوسینا کے تعلقات پر مثبت بیان دیا ہے۔ بہترحال اسمبلی سے معطلی کی یہ لڑائی #مہاراشٹرا کی سیاست میں کیا رنگ دکھاتی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button