
انعام سرز ڈائنمک کوچنگ سینٹر سےCTET میں امتحان میں 52 طلباء کی نمایاں کامیابی
پربھنی (سید یوسف) مرکزی حکومت کی جانب سے لئے جانے والےاساتذہ اہلیتی امتحان (CTET )میں انعام الحق کے ڈائنمک کوچنگ سینٹر سے اب تک 52 طلباء نمایاں نمبرات سے کامیاب ہوچکے ہیں- اس سالCTET, 2021 منعقدہ امتحان میں ڈائنمک کوچنگ سینٹر سے 31 طلباء نے حصہ لیا تھا –
جس میں سے 27 طلباء نے کامیابی حاصل کی. کامیاب ہونے والے طلباءمیں الماس بیگم, شیخ تبسُم, زہرہ فاطمہ, محمد ارشد اور انعم شاہین نے باالترتیب اول تا پانچواں مقام حاصل کیا- ان کے اس شاندار نتائج پر ڈائنمک کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر محترم انعام الحق سر نے طلباء اور ان کے سرپرستوں کو مبارکباد دی. ڈائنمک کوچنگ سینٹر کے ان شاندار نتائج پر شہر کے تعلیمی حلقوں میں محترم انعام الحق اور کوچنگ سینٹر کے ماہر اساتذہ محترم نذیر احمد خان سر. محترم سید غلام حسین سر, محترم شیخ ظفر سر, ڈاکٹر سید ساجد سر و دیگر اسٹاف کی محنتوں کو پربھنی ضلع بھر میں خوب سرا ہا جارہا ہے-
اسی طرح ان طلباء کی نمایاں کامیابی پر جگہ جگہ سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے –
مولانا غلام وستانوی لائبریری مالیگاؤں کا انوکھا اقدام بلا جہیز نکاح مہم کا آغاز
پربھنی (سید یوسف) مولانا غلام محمد وستانوی لائبریری مالیگاؤں کی جانب سے اصلاح معاشرہ کے انتہائی اہم عنوان بلا جہیز نکاح مہم کا آغاز کیا گیا ہے – جو نہ صرف عملی طور پر بلا جہیز نکاح منعقد کۓ جا رہے ہیں بلکہ ملت کے مؤقر اور نامور علماء کے بیانات اور مضامین کو لٹریچر کی شکل میں طبع کرواکر تعلیم یافتہ طبقے میں دائمی طور پر بیداری پیدا کرنے کی کاوشیں جاری ہے – جس میں شہر مالیگاؤں کی معروف شخصیت جہد مسلسل کا دوسرا نام قاری حفیظ الرحمٰن شمسی کی کتاب نکاح ایک عبادت اور جہیز کی تباہ کاریاں قابل ذکر ہے-
اس متعلق 20 فروری کو عباسیہ فنکشن ہال روشن گیٹ، اورنگ آباد میں منعقدہ جلسہ اصلاح معاشرہ میں نبیرہ شیخ الاسلام فرزند مولانا ارشد مدنی حضرت مولانا اظہر مدنی دامت برکاتہم کے دست مبارک سےاس کتاب کااجراء عمل میں آیا – قاری حفیظ الرحمٰن شمسی کی یہ کوشش اپنے آپ میں ایک مثال ہے-
جسکے چلتے اب تک کیٔ نکاح بلا جہیز منعقد ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ خاندیش تک جا پہنچا ہے اور ملک کے نامور علماء کی جانب سے اس قابل تحسین کام کی سراہنا ہورہی ہے –
سچ ہے کہ یہ ہے اپنا اپنا حوصلہ یہ اپنی اپنی اڑان ہے۔ کویٔ اڑ کر رہ گیا بام تک کویٔ کہکشاں سے گزر گیا۔ اس خبر کے شائع کرنے کا مقصد معاشرتی بیداری اور جہیز جیسی لعنت سے چھٹکارا دلانا ہے لہذاقاری حفیظ الرحمٰن شمسی اور انکے معاونین ساتھ ہی مولانا غلام محمد وستانوی لائیبریری کے تمام عہدیداران واراکین قابل مبارکباد ہیں-




