بین ریاستی خبریں

پٹنہ: ویکسین لینے کے باوجود میڈیکل کے طالب علم کی کورونا سے موت

کورونا

15 دیگر طلبہ بھی کورونا پازیٹیو

پٹنہ: (اردودنیا.اِن)نالندہ میڈیکل کالج کے آخری سال کے ایک میڈیکل طالب علم کوویڈ ویکسین لینے کے باوجود کورونا سے موت ہوگئی ہے۔ 23سالہ شبھیندو سمن کا بیگوسرائے میں انتقال ہوگیا جبکہ انہوں نے 22 دن پہلے کورونا کی پہلی خوراک لی تھی۔ اب اس میڈیکل کالج کے تمام طلبہ کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرایا جارہا ہے۔

شبھیندو سمن نے 22 دن پہلے یہ ویکسین لی تھی۔ انہوں نے فروری کے پہلے ہفتے میں یہ ویکسین لی تھی لیکن 25 فروری کو وہ کورونا مثبت پائے گئے تھے ۔ اس کے بعد وہ بیگوسرائے اپنے گھر چلے گئے جہاں 27 فروری کو انہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن پیر کی شام اس کی موت ہوگئی۔

اس اسپتال میں اب تک 15 طلبہ پوزیٹیوہوئے ہیں اور ان میں سے بہت سے طلبہ نے چند ہفتے قبل ہی ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔ واضح رہے کہ 16 جنوری سے ملک میں کورونا کے خلاف ٹیکہ کاری مہم شروع ہوئی ہے۔ پہلے مرحلے میں لاکھوں ہیلتھ کیئر ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دی گئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button