بین ریاستی خبریں

پربھنی ضلع میں 59 افراد کورونا وائرس سے متاثر

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر و ضلع کے نو تعلقہ جات جن میں پربھنی، پالم، پورنا،گنگاکھیڑ ،سونپیٹھ ،پاتھری ،مانوت ،سیلو اور جنتور میں کورونا وائرس کوویڈ – 19 کے  پازیٹو مریضوں کی کل کے مقابلے میں آج پازیٹو مریضوں کی تعداد میں اضافہ پایا گیا،آج بدھ کے روز 59  پازیٹو مریض پربھنی میں پائے گئے ہیں۔ 
پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے پازیٹو مریضوں کی جملہ آٹھ ہزار چھ سو چھیاسٹھ ہو چکی ہے – جن میں سے اب تک آٹھ ہزار دو سو انیس مریضوں کی صحت یابی پر ان کی رخصتی ہو چکی ہیں – جبکہ اب تک پازیٹو مرض لاحق ہونے سے 327  مریض  فوت ہو چکے ہیں – اسی طرح پربھنی ضلع میں 120 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں – جن میں سے آج 80 افرد کو ان کی صحت یابی پر ان کی گھرواپسی کر دی گئی ہے -اسی طرح آج ایک بھی پازیٹو مریض کا انتقال نہیں  ہے – 

متعلقہ خبریں

Back to top button