تلنگانہ : (اردودنیا.اِن)چیف سکریٹری سومیش کمار نے رجسٹریشن اینڈ اسٹامپ ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی بہتر کارکردگی کی ستائش کی ۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران رجسٹریشن سے متعلق دستاویزات کی یکسوئی میں محکمہ کے ملازمین نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں ۔ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس ایمپلائیز اسوسی ایشن کے عہدیداروں نے چیف سکریٹری سومیش کمار سے ملاقات کی ۔
انہوں نے چیف منسٹر اور چیف سکریٹری سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے محکمہ کے تمام زمرہ جات میں ملازمین کی ترقی کا عمل مکمل کیا ہے ۔ اسوسی ایشن نے رجسٹریشن کے عمل میں اضافہ کے پیش نطر حکومت سے تعاون کے لئے تمام اتوار اور دوسرے ہفتے کو جاریہ ماہ خدمات انجام دینے کا پیشکش کیا ۔
حکومت نے سب رجسٹرار دفاتر کو تمام اتوار یعنی 7 ، 14 ، 21 اور 28 مارچ اور دوسرے ہفتے یعنی 13 مارچ کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام سب رجسٹرار دفاتر مارچ میں مہا شیوراتری اور ہولی کے موقع پر 11 مارچ اور 29 مارچ کو بند رہیں گے۔
عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔ اجلاس میں کمشنر رجسٹریشن اینڈ اسٹامپ شیشادری ، اسوسی ایشن کے صدر ایس پرانجا ، کنوینر ٹی این جی اوز مجیب ، اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ ٹی این جی اوز سہادیو کے علاوہ پی کمار ، سراج انور ، نریش گوڑ اور دوسرے شریک تھے۔




