تلنگانہ کی خبریں

راشن کارڈز درخواستوں کی وصولی روک دی گئی

اجرائی

 

زیر التواء درخواستوں کی یکسوئی کے بعد دوبارہ وصولی کا فیصلہ

تلنگانہ: (اردودنیا.اِن)ریاست میں راشن کارڈ کی اجرائی کیلئے درخواستوں کی وصولی کے بعد می سیوا مراکز پر عوام کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے حکومت نے درخواستوں کی وصولی کو روک دینے کا فیصلہ کیا ۔ کہا جار ہے کہ محکمہ سیول سپلائز کے پاس زیر التواء درخواستوں کی یکسوئی کے بعد نئی درخواستیں وصول کی جائیگی ۔

حکومت نے 2 سال قبل نئے راشن کارڈس کی اجرائی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ فرضی کارڈس کی تنسیخ کے بعد نئے کارڈس جاری کئے جائیں گے اور نئے کارڈز کی اجرائی کو مکمل آن لائن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن راشن کارڈ کی اجرائی کیلئے درخواستوں کی وصولی کے آغاز کے ساتھ زائد از 6لاکھ درخواستیں وصول ہوگئیں اور صرف شہر میں ایک لاکھ سے زائد درخواستوں کی اطلاعات ہیں ۔ذرائع کے مطابق درخواستوں کی رفتار کو دیکھنے کے بعد حکومت نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی بنیاد پر وصولی کو روک دینے کی ہدایت دی ۔

محکمہ سیول سپلائز عہدیدارو ںنے بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی برخواستگی کے بعد دوبارہ درخواستوں کی وصولی سے قبل تمام زیر التواء درخواستوں کی یکسوئی کے اقدامات کئے جائیں گے اور تمام درخواستوں کی تنقیح اور یکسوئی کے بعد ہی نئی درخواستوں کو وصول کیا جائے گاتاکہ زیر التواء درخواستوں کے بوجھ کو ختم کرکے نئے کارڈس کی اجرائی عمل میں لائی جاسکے

متعلقہ خبریں

Back to top button