دسترخوان
رسوئی,گرما گرم سوپ اور آپ کا دسترخوان-عرشی دلدارؔ بنگلور
مزیدار اور صحت بخش سوپ: آپ کے دسترخوان کی رونق
گرم سوپ نہ صرف ذائقے میں بہترین ہوتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ چکن کارن سوپ سردیوں میں جسم کو گرم رکھنے کے ساتھ ساتھ قوتِ مدافعت کو بھی بڑھاتا ہے۔ آج ہم آپ کو چکن کارن سوپ اور ہاٹ اینڈ ساور چکن کارن سوپ کی آسان اور مزیدار ترکیبیں بتائیں گے۔
چکن کارن سوپ کی ترکیب
درکار اجزاء:
- مکھن: 1 کھانے کا چمچ
- کارن (اُبلے ہوئے): 2 پیالے
- لہسن پیسٹ: 1 چائے کا چمچ
- چکن (بون لیس، کٹی ہوئی): 250 گرام
- چکن اسٹاک: 4 کپ
- پانی: 2 سے 3 کپ
- نمک: حسب ذائقہ
- کالی مرچ: 1-2 چائے کے چمچ
- سویا ساس: 1 کھانے کا چمچ
- سرکہ: 2 کھانے کے چمچ
- کارن فلور: 4 کھانے کے چمچ
- انڈے کی سفیدی: 3 عدد
ترکیب:
- ایک فرائی پین میں مکھن گرم کریں اور اس میں لہسن پیسٹ ڈال کر دو منٹ کے لیے پکائیں۔
- چکن شامل کرکے اتنا پکائیں کہ اس کا رنگ تبدیل ہوجائے۔
- چکن اسٹاک اور پانی ڈال کر اچھی طرح ابال لیں۔
- نمک اور کالی مرچ ڈال کر مکس کریں، پھر سویا ساس اور سرکہ ڈال کر 8-10 منٹ پکائیں۔
- کارن فلور کو پانی میں گھول کر شامل کریں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں۔
- آخر میں اُبلے ہوئے کارن اور انڈے کی سفیدی شامل کریں، مسلسل چمچ ہلاتے رہیں۔
- گرما گرم سوپ سرو کریں اور لطف اٹھائیں۔
ہاٹ اینڈ ساور چکن کارن سوپ
درکار اجزاء:
- چکن: 1/2 کلو
- بند گوبھی: 1 کپ (کٹی ہوئی)
- شملہ مرچ: 1 عدد (باریک کٹی ہوئی)
- گاجر: 2 عدد (کدو کش کی ہوئی)
- ہری مرچ: 6 عدد (باریک کٹی ہوئی)
- کارن فلور: 6 کھانے کے چمچ
- مکئی دانے (اُبلے ہوئے): 150 گرام
- نمک: حسبِ ضرورت
- چکن پاوڈر: 1 کھانے کا چمچ
- چائنیز نمک: 1 چائے کا چمچ
- کالی مرچ: 1 کھانے کا چمچ
- چلی ساس: 2 کھانے کے چمچ
- سویا ساس: 2 کھانے کے چمچ
- سفید سرکہ: 2 کھانے کے چمچ
- لہسن ادرک پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ
- انڈے کی سفیدی: 1 عدد
ترکیب:
- یخنی تیار کرنے کے لیے پریشر ککر میں 2 کھانے کے چمچ تیل گرم کریں اور اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں۔
- چکن شامل کریں اور ہلکا بھون کر نمک، کالی مرچ اور ایک عدد ثابت پیاز ڈالیں۔
- ڈیڑھ لیٹر پانی ڈال کر پریشر ککر بند کر دیں اور 5 منٹ بعد چولہا بند کر دیں۔
- چکن کو یخنی سے نکال کر اس کی ہڈیاں الگ کریں اور باریک کر لیں۔
- یخنی میں بند گوبھی، شملہ مرچ، گاجر، مکئی کے دانے اور ہری مرچ ڈال کر پکائیں۔
- نمک، چائنیز نمک اور چکن پاوڈر شامل کریں، پھر چکن ڈال کر مکس کریں۔
- کارن فلور کو پانی میں گھول کر سوپ میں ڈالیں اور چمچ مسلسل چلاتے رہیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔
- چلی ساس، سویا ساس اور سفید سرکہ ڈال کر مکس کریں۔
- انڈے کی سفیدی کو پھینٹ کر شامل کریں اور دو منٹ تک چمچ نہ چلائیں، پھر ہلائیں۔
- کالی مرچ ڈالیں اور 3 منٹ مزید پکائیں، مزیدار ہاٹ اینڈ ساور سوپ تیار ہے۔
🌍 اردو دنیا نیوز – واٹس ایپ گروپ
ادب، خبریں، اسلامی معلومات اور دیگر دلچسپ موضوعات کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں۔
🔗 Join Now



