تلنگانہ کی خبریں

سونے کی قیمت میں بتدریج کمی

Gold-price

تلنگانہ : (اردودنیا.اِن) سونے کی قیمت میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے ۔ گذشتہ سال ریکارڈ سطح کو عبور کرنے والی سونے کی قیمتوں میں اس سال کمی واقع ہورہی ہے ۔ گذشتہ چند روز سے قیمتوں کی بڑی سے سونا کی قیمت اپنے آپ کو الگ کرچکی ہے ۔ ریکارڈ اضافہ کے بعد واقع ہوئی کمی میں تاحال 12 ہزار روپئے فی 10 گرام ( فی تولہ ) سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

ماہ اگست میں ریکارڈ کی گئی قیمت کے مطابق جس وقت سے بتدریج کمی ہوئی ہے ۔ اس وقت 57,008 روپئے فی تولہ تھی ۔ اور سونے کی قیمت میں ابھی تک کا یہ سب سے زیادہ اور تاریخی اضافہ تھا ۔ جب کہ موجودہ مارکٹ جو جمعرات کے دن ریکارڈ کی گئی دہلی میں 44,372 تک پہونچی جب کہ اس قیمت کا ایک دن قبل چہارشنبہ سے تقابل کیا جائے تو 217 روپئے کمی ہوئی ۔ گذشتہ 7 ماہ کے دوران قیمتوں کا جائزہ لیا جائے تو سونا فی 10 گرام یعنی فی تولہ 12,636 روپئے تک قیمت گراوٹ ریکارڈ ہوا ۔

اس سال کی قیمت میں 11% تک کمی ہوئی ہے ۔ 11,242 روپئے کی چاند پر کمی

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔ 77,840 روپئے فی کیلو چاندی اب 66,598 روپئے فی کیلو تک پہونچ چکی ہے ۔ جس کے مطابق 11,242 روپئے فی کیلو چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔ جمعرات کے ایک ہی دن چاندی کی قیمت میں فی کیلو 1,217 روپئے کمی واقع ہوئی ہے ۔

صنعتی شعبہ سے طلب میں کمی کے سبب چاندی کی قیمت میں کمی واقع ہونے کے مارکٹ کے ماہرین اندازہ لگا رہے ہیں جب کہ انٹرنیشنل مارکٹ میں سونے کی قیمت 1,717 ڈالر پائی جاتی ہے اور چاندی کی قیمت 26.09 ڈالر ریکارڈ ہوئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button